ایکسپو سینٹر کراچی میں16اور17اکتوبر2019کو 5ویں آل پاکستان ہیلتھ نمائش کا انعقاد ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایکسپو سینٹر کراچی میں16اور17اکتوبر2019کو 5ویں آل پاکستان ہیلتھ نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں وفاقی جامعہ اردو شعبہ کیمیاء کے تحت لگائے جانے والے اسٹال میں طلبہ کے بنائے گئے پروجیکٹ ڈسپلے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نمائش میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین اسٹال کا دورہ کریں گے انکے ہمراہ شعبہ کیمیاء کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود، ڈاکٹر ساجد جہانگیر اور دیگر اساتذہ بھی موجود ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں