پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی پاگل کتوں کے شہریوں پر حملے کی شدید مذمت و تشویش

شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہورہے ہیں، ہسپتالوں میں ویکسین موجود نہیں اور شہر میں آوارہ کتوں سے نجات کے لئے اقدامات بھی نہیں کئے جارہے،عبدالحاکم قائد

منگل 15 اکتوبر 2019 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے گذشتہ روز لیاقت آباد میں پاگل کتوں کے شہریوں پر حملے کے واقع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہورہے ہیں، ہسپتالوں میں ویکسین موجود نہیں اور شہر میں آوارہ کتوں سے نجات کے لئے اقدامات بھی نہیں کئے جارہے۔

پاگل کتے خطرناک ہوتے ہیں ان کے کاٹنے سے شہریوں کے جسم میں پھیلنے والے خطرناک جراثیم سے دیگر شہری بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ڈاکو ?ں ، رہزنوں اور لٹیروں کے ساتھ شہری اب کتوں کی بھرمارسے بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ شہر بھر میں بیک وقت آپریشن کیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔یہ معاملہ گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

آوارہ اور پاگل کتوں کے حملوںسے کئی معصوم بچوں کی ہلاکت ہوچکی ہے اور لاتعداد شہری بری طرح متاثر ہوچکے ہیں مگر حکومت سندھ کو پروا ہی نہیں۔

لگتا ہے کہ حکومت ڈینگی ،نکلیریا ،ٹائیفائیڈ کے بعد اب پاگل کتوں کے ذریعے خطرناک جراثیم کو پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی حکومت سندھ اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے مراعات کے مزے لینے والے عوامی نمائندوں سے سوال کرتی ہے کہ کیا خونخوار کتے اسمبلیوں تک پہنچ جائیں گے اور وزیروں ،عوامی نمائندوں پر حملہ آور ہوں گے تب انہیں ہوش آئے گا پورا شہر خوف زدہ اور فکر مند ہے حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کب کریں گے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں عبدالحاکم قائد نے کہا کہ خونخوار کتوں سے شہریوں کو تحفظ اور ہسپتالوں میں ویکسین کی فراہمی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے مگر دیگر اہم مسائل کی طرح اس اہم معاملے میں بھی حکومت سندھ مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے کام رینجرزاور پولیس ہی نے کرنا ہیں تو انتظامی ادارے ختم کئے جائیںاور افسران و ملازمین گھر بھیجے جائیں #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں