سندھ حکومت کی صفائی مہم ناکام ہوچکی ہے ،راجہ اظہر

کراچی کوکچرے کا شہر بنانے میں سندھ حکومت کا بڑا کردارہے سندھ حکومت دعوے وعدے کرنے کے بعد غائب ہوجاتی ہے شہر کراچی میں کتوں سمیت کچرہ بیماریوں کی سنگین صورتحال پر سندھ حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی،رکن سندھ اسمبلی

منگل 15 اکتوبر 2019 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم ناکام ہوچکی ہے کراچی کوکچرے کا شہر بنانے میں سندھ حکومت کا بڑا کردارہے سندھ حکومت دعوے اور وعدے کرنے کے بعد غائب ہوجاتی ہے شہر کراچی میں کتوں سمیت کچرہ بیماریوں کی سنگین صورتحال پر سندھ حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی محکمہ صحت کی بری حالت پر سندھ حکومت لب کشائی کرنے کے لیے تیار نہیں صوبائی میڈیاڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی سمیت بعض علاقوں میں گاڑیاں ابھی تک کھڑی ہیں اور فیول کی مد میں انہیں پیسے جاری کیے جارہے ہیں سندھ حکومت فنڈز پر جھاڑو پھیرنے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کررہی ہے صفائی مہم کی نگرانی وہ وزرا کررہے ہیں جن کے اپنے حلقوں میں انفرااسٹکچر کا نظام تباہ ہے سندھ حکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائمز ، سنگ گزیدگی کے واقعات اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرے سندھ حکومت صفائی کی بجاء اپنے اعمال اور نیت صاف کرے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں