بہت جلد عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہو جائے گا،جمعیت علمائے اسلام

ّ آزادی مارچ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ، پارلیمانی لیڈر

منگل 15 اکتوبر 2019 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کراچی کے امیرسابق پارلیمانی لیڈرمولانا عمرصادق اورجنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا آزادی مارچ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا اور بہت جلد عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہو جائے گا، ان خیالات انہوں نے پی ایس121کے تنظیمی دورے کے موقع پرالبدر اسلامک اسکول سلطان آباد منگھوپیر میں مجلس عاملہ،مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مولانا حماداللہ شاہ ، قاری یونس قاسمی،قاری اشرف مینگل،حاجی محمودخلجی، حبیب الرحمن خاطر، نیک امان اللہ مسعو ، قاری سعیدمہمند، پی ایس 121کے امیر وائس چیئرمین یوسی سلطان آباد مفتی محمد خالد مسعود،جنرل سیکرٹری مولانااحسان اللہ عادل، یوسی 6 منگھوپیر سلطان آبادکے امیر مولانا حبیب الرزاق، جنرل سیکرٹری گل فیروزخان محسود، جنرل کونسلر ڈاکٹر غلام بادشاہ ، مولانا عابداللہ، مولانا حسین اللہ،پریس سیکرٹری قاری نظر الرحمن سمیت سینئر ارکان موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپی ایس 121کے ارکان نے 30 بڑی اور درجنوں چھوٹی گاڑیوں کے جلوس کے ساتھ آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا۔مولانا عمرصادق ،مولانافخرالدین رازی اجلاس میں کارکنوں کو آزادی مارچ کے حوالے سے ہدایات جاری کیںاور کہا کہ ضلع غربی کی جماعت اپنی تابندہ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے سب سے بڑے جلوس اور عوامی شرکت کے ساتھ آزادی مارچ کا حصہ بنے گی،انہوں کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے سیلیکٹڈ ایم پی ایز آزادی مارچ کے حوالے سے ہرزہ سرائی سے باز رہے، آزادی مارچ کا خوف عمرانی ٹولہ کے اعصاب پربری طرح سوار ہوچکا ہے، اس لئے سیلیکٹڈحکومت کے کٹھ پتلی وزراء اور فارغ العقل سیلیکٹڈ ایم پی ایزحب عمرانی میں مخبوط الحواس ہوچکے ہیں، ہر الیکشن میں نئی پارٹی ،نئے نشان اور نئے جھنڈے کے ساتھ ووٹ مانگنے والے لوٹا کریسی کے علمبردار برساتی مینڈک قائدمولانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے سے اپنی اوقات دیکھ لیا کریں، 27اکتوبرکے بعد یہ لوٹے نئی منزل کی تلاش میں دربدر پھررہے ہوں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں