کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

منگل 15 اکتوبر 2019 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) کراچی میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ادریس اور زالی کے نام سے ہوئی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ دوسرے نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں