جامعہ کراچی، سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر انکلوسیو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:13

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) جامعہ کراچی میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر طلبا و طالبات کے لئے انکلوسیو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوسائٹی کے قیام کا اعلان جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ کراچی کے نابینا طلبہ سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں دوران ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جس طرح جامعہ کراچی دیگر اسٹوڈنٹس سوسائیٹز کے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہی ہیں اسی طرح جامعہ کراچی کے ڈفرنٹلی ایبل طلبہ کا بھی حق ہے کہ ان کے لئے بھی ایسی سوسائٹی موجود ہوجوصرف اور صرف ان کی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار اداکریں اور انکلوسیو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ یہ طلبہ بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر اور بروئے کار لاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نابینا افراد سے متعلق مسائل کو معاشرے میں اجاگر کر نے کے سلسلے میں ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کا عالمی دن منایاجاتاہے۔ سفید چھڑی کا ہاتھ میں ہونا اس بات کی علامت تصور کیا جاتا ہے کہ چھڑی کا حامل شخص بینائی سے محروم ہے، اگر کوئی ایسا شخص کسی بھی وقت خاص طور پر سڑک کے کنارے نظر آجائے تو بلاتاخیر اس کی مدد کے لئے پہنچنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں