کسٹمز انٹیلی جنس نے 8 کروڑ کی اسمگل شدہ اسٹیل کوائل ضبط کر لی

ْدرآمدکنندگان میسرزاے ون اسٹیل، رائل اسٹیل اور میسرز نیواعجازانجینئرنگ کیخلاف مقدمات درج

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے ایک کامیاب کارروائی میں ہاکس بے کے دو گوداموں پر چھاپہ مار کر 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 911 میٹرک ٹن اسمگل شدہ سیکنڈری کوالٹی کے گیلوینائزڈاسٹیل کوائل ضبط کرکے بے قاعدگی میں ملوث 3 درآمدکنندگان میسرزاے ون اسٹیل، میسرزرائیل اسٹیل اورمیسرزنیواعجازانجینئرنگ کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاویدکو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بڑے پیمانے پر اسٹیل کوائل کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمد کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق،سپرنٹنڈنٹ سید فخرشاہ ودیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹیم نے ہاکس بے پر قائم دو مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں جن میں میسرزکسان گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی اورمیسرزایم اے چوہدری گڈزٹرانسپورٹ کمپنی شامل ہیں، کے گوداموں پر چھاپہ ماراتوان گوداموں سے اسمگل شدہ اسٹیل کوائل کی بڑی مقدار برآمدہوئی۔

ذرائع نے بتایاکسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے گوداموں میں رکھے ہوئے اسٹیل کوائل کے درآمدی اور کسٹمز سے متعلقہ دستاویزات طلب کیے لیکن مطلوبہ دستاویزات حاصل نہ ہوسکے جس پر کسٹمز انٹیلیجنس کی چھاپہ مار ٹیم نے ان گوداموں میں رکھے ہوئی911میٹرک ٹن سیکنڈری کوالٹی کے گیلوئنائزڈ اسٹیل کوائل ضبط کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں