سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں ہونے والی انسانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے احتیاطی و حفاظتی مہم کا آغازکردیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں ہونے والی انسانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے احتیاطی و حفاظتی مہم کا آغازکردیا ہے ۔احتیاطی و حفاظتی مہم کا آغاز ایس ایس جی سی کوئٹہ کی ریجنل آفس سے کیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں ایک عظیم و عالیشان علما کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلو چستان سے تعلق رکھنے والے مختلف مسلک کے علما نے ایک مرتبہ پھر گیس کی چوری کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کیا جائے ۔ علما نے مزید کہا کہ کسی بھی چیز کا بے دریغ استعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ اس موقع پر ایس ایس جی سی کے سینئر جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن سعید احمد لاڑک نے کہا کہ موسم سرما آگہی و حفاظتی مہم کا مقصد عام آدمی کو گیس کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں