ترجمان میئر کراچی کے حوالے سے واٹس ایپ پر جاری خبر غلط، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان نے مئیر کراچی وسیم اختر کے ترجمان کے حوالے سے واٹس ایپ پر ’’حکومت سندھ کی فوٹو سیشن مہم ناکام ہو گئی‘‘ کی سرخی کے ساتھ جاری ہونے والی خبر کو بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کے ترجمان نے ایسی کوئی خبر جاری نہیں کی ہے اور نہ ہی مئیر کراچی نے ایسا کوئی بیان دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ لیاقت علی خان کے مزار پر میڈیا کے نمائندے کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری مہم کے دوران کچرا اٹھایا جا رہا اور ہم بھی تعاون کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ پر جاری خبر بددیانتی اور بد نیتی پر مبنی ہے جس کی تردید کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں