برطانوی شاہی جوڑی کی پاکستان آمد پر پوری قوم کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں ، الطاف شکور
شاہی جوڑے سے درخواست ہے وہ بھارتی ہٹلر ر مودی اور بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں بے گناہ کشمیری عوام کی منظم نسل کشی کا نوٹس لیں،بھرپور آواز بلند کریں اور اپنا ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کومظالم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں،چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20
(جاری ہے)
مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے اور برطانوی سلطنت کا اخلاقی فریضہ ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔
اقوام متحدہ کے تحت کشمیر میں رائے شماری ابھی تک التواء کا شکار ہے اور یہ التوائ اور تاخیر بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ الطاف شکور نے برطانوی شاہی جوڑے کی توجہ کشمیر کے سنگین مسئلے کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،کریک ڈاؤن اور لاک ڈاؤن کو 73 دن گذر چکے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ اس بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی اس خاموشی سے بھارتی گجراتی قصائی مودی کو مزید شہ مل رہی ہے۔چونکہ برطانوی سلطنت کا بر صغیر پاک و ہند میں راج رہ چکا ہے اس لئے انہیں اس معاملے میں اپنا کردا ر اد اکرنا چاہیئے۔ برطانوی سلطنت نے مسئلہ کشمیر کو حل کئے بنا ہی اس خطے کو چھوڑ دیا جو کہ تاریخ میں ایک سنگین ناانصافی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے فوری طور پرکرفیو ا ٹھایا جائے، خوراک اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے اور تمام قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے قبضے سے رہائی دلائی جائے اور اقوام متحدہ کے بینر تلے رائے شماری کو یقینی بنایا جائے۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بارش کی پیش گوئی کے پیشِ نظر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے واٹر کارپوریشن میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ..
سندھ میں نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت آئوٹ آف اسکول چلڈرین کو مختصر عرصہ میں تعلیم مکمل کرنے میں ..
چیئرمین جناح ٹائون کی زیر صدارات متوقع برسات کے حوالے سے جناح ٹائون کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پر کراچی میں مریض بچوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا اور تحائف ..
پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا
ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا
صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ، لیاری میں ایکسائز پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش ..
کراچی، چوالیسویں 44 ویں سول ایوی ایشن اتھارٹی آن لائن ای کچہری آج ہوگی
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر ..
سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت شہری اور بلدیاتی اداروں کے افسران کاجائزہ اجلاس
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم