جمعیت علماء اسلام کے وفد کی کراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات ، 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی حمایت کی درخواست

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے وفد کی صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد کی قیادت میں کراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات، ملاقات میں جمعیت علمائ اسلام کی جانب سے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی حمایت کی درخواست کی گئی جس پر کراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زمہ داران جن میں سیدحکیم شاہ، نیاز محمد خان، زمان خان حسن زء، مصطفٰی تنولی، امجد تنولی، زرنلا خان کاکاخیل، فیصل حسن زء، امیر زیب خان، سیدمبشرشاہ، ودیگر نے جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کی اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کراء وفد میں مولانا عمر صادق، مولانا فتح اللہ، مفتی نورالحق، فاروق سید، قاری فیض الرحمان عابد، جمال خان کاکڑ، نصیب حسن زء، سردار ھزار خان شر و دیگر موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں