تحریک انصاف اراکین اسمبلی کے وفد کی لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کے موقع پر مزار پرحاضری، فاتحہ خوانی کی،گئی کتاب میں تاثرات تحریر کئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف اراکین اسمبلی کے وفد کی پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کے موقع پر مزار پرحاضری دیکر مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے وفد نے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، شاہنواز جدون، دعا بھٹو، سعید آفریدی اور عباس جعفری دیگر پی ٹی آئی رہنما نعیم عادل شیخ و دیگر بھی شامل تھے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا جن قوموں نے اپنے قائدین کو بھلایا وہ مٹ جایا کرتی ہیں۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں تمام سازشیں اور خفیہ ہاتھ جن کی ابتدا شہید ملت لیاقت علی خان کے حملیمیں ہوئی تھی ان کا مقابلا کریں گے۔

(جاری ہے)

اگر اس وقت سازشیں بے نقاب ہوجاتی تو آج بہت ساری سازشیں کامیاب نہ ہوتی، علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان کے کچھ سیاسی رہنما اپنے لشکر بنائیں، ایک صاحب کو سب چوروں کو بچانے کے لئے تحریک چلانے کا کام ٹھیکے پر دیا گیا ہے۔

مولانا صاحب لشکر بنا کر پریڈ کررہے ہیں،قائد اعظم نے پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ حلوہ اور ڈیزل بند ہوجائے تو ملک کو میدان جنگ بنائیں قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان سمیت اس وقت کے دیگر سیاسی رہنمائوں کے بعد جو بھی سیاستدان آئے نفسہ نفسے میں رہے۔ اس وقت عمران خان دوبارہ اسی روپ میں آچکے ہیں اور ملک بنا رہے ہیں ایران اور سعودی ارب کے اتحاد کے لئے ہمارے کپتان کو چنا گیا ہے۔

ہم کپتان کے سپاہی ملکر عہد کرتے ہیں کہ ہم علامہ اقبال کی سوچ والی پاکستان کو بنائیں گے۔ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی مانند بنائی گے کسی ناعاقبت اندیش کو پاکستان کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اکیس ستمبر کو وزیر اعلیٰ کے پوسٹرز چھپوائیں گیاکیس کو پورے کراچی میں بے نقاب کریں گے انہوں نے پورے شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے لاڑکانہ کی سیٹ تو ہم جیت چکے ہیں پرسوں ہم لاڑکانہ کی سیٹ پر فتح کی مٹھائی کھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے بیان کو سیاق و سبق سے ہٹ لیا گیا ہے مولانا سے پوچھتا ہوں آپ دس سال سے کرپشن ہورہی تھی تو حلوے اور ڈیزل کے مزے لوٹ رہے تھے یہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ثابت کروں گا کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم میں کرپشن ہوئی ہے اربوں روپے سندھ سالڈ ویسٹ کو دے چکے تھے پھر ایک ہی کام کے لیے دو لوگوں کو الگ الگ پیسے دیئے گئے ہم ثابت کریں گے کہ انہوں نے کام نہیں کیا یہ ہمیں کہتے تھے کہ آپ نے نالوں کا کچرا ایک جگہ سے دوسری جگہ پھینک دیا انہوں نے یہ کام کیا ہے اکیس ستمبر کو ایکسپوز کریں گے کہ صفائی مہم میں کیسے کرپشن ہوئی ہے انہوں نے مزہد کہا دو نمبر سیاستدان چوروں کی آزادی کے لیے آزادی مارچ نکالنا چاہتے ہیں آج پاکستان کے ہر گھر میں ایک ڈنڈا تیار ہورہاہے کہ وہ نکلیں تو انہیں ماریں سندھ میں چوروں کی حکومت کا خاتمہ کرنا ہے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا جلد خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا آج ہم یہاں قائد ملت علی خان جیسے عظیم رہنمائوں کی جدوجہد کے بدولت آزاد کھڑے ہیں، اسوقت ملک میں ایسے لوگ پیدا ہوچکے ہیں جو اپنی سیاست کے خاطر آج نامناسب باتیں کرتے ہیں، ہم نے عہد کیا ہے اور ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں