لاڑکانہ کے پی ایس 11پر ضمنی انتخابات میں فتح تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار معظم علی عباسی کی ہوگی ، ریاض حیدر

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ آج لاڑکانہ کے پی ایس 11پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں فتح پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار معظم علی عباسی کی ہوگی معظم علی عباسی کا مقابلہ کسی ایک امیدوار نہیں بلکہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی قیادت سے ہے الیکشن مہم کے دوران ہمارے کارکنوں کو حراساں تشدد اور گرفتاریوں کے واقعات پیپلزپارٹی کا دھاندلی کا پرانہ طریقہ ہے صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ریاض حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ا?ج کے الیکشن میں لاڑکانہ کے باسی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے اور نظریے پر چلنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں گے موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں ا?صف زرداری کی پارٹی ہے جس کا فلسفہ اور نظریا صرف کرپشن ہے لاڑکانہ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے والے پیپلزپارٹی چیئرمین اور ان کے لاڈلوں کو اب لاڑکانہ کی فکر کھائے جارہی ہے لاڑکانہ کی غیور عوام گھروں سے نکلے اور معظم علی عباسی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تحریک انصاف کے ذمہ داران کارکنان اپنے ووٹرز کو گھروں سے نکالیں اور یزیدی ٹولے کو ہمیشہ کے لیے لاڑکانہ سے شکست دیں سندھ سے پیپلزپارٹی کا سیاہ دور جلد ختم ہونے والا ہے تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ ملکر سندھ کے لوگوں کے مسائل ختم کرے گی نئے پاکستان میں نیا سندھ بنائیں گے جس کے لوگ خوشحال اور بہتر زندگی گذاریں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں