کراچی، رائٹر حمیدہ کشش کا شعری مجموعہ ’’محبت آگہی ہے کی تقریب رونمائی 17 اکتوبر کو ہوگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں رائٹر حمیدہ کشش کا شعری مجموعہ ’’محبت آگہی ہے کی تقریب رونمائی 17 اکتوبر 2019ء جمعرات شام7 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد کی جارہی ہے ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے ۔

(جاری ہے)

مہمانان خصوصی و اعزازی صوبائی وزیر برائی امور خواتین سندھ محترمہ شہلا رضا، سعید الظفرصدیقی، ڈاکٹر شاداب احسانی،امجد حسین شاہ(پی ٹی وی)،ڈاکٹر غلام مصطفی سولنگی(پی ٹی وی)، محمد رفیق اور افسر سعید خان ہونگے ۔ اظہار خیال کرنے والوں میںڈاکٹر فہیم شناس کاظمی، نغمانہ شیخ ، قادر بخش سومرو، سبین سیف اور حمیرا ثروت شامل ہیں۔منظوم اسد مرزا کریں گے اور تلاوت کلام پاک و نعت تاج علی رعنا پڑھیں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں