واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرکو ملنے والی شکایات کے ازالہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد کام کئے

دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بند ہونے والی نکاسی آب کی لائنوں کی افرادی قوت اور مشینری کی مددسے صفائی کی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوںمیں فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولیات کی فراہمی اور اس ضمن میں واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرکو ملنے والی شکایات کے ازالہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد کام کیئے ،پپری مین لائن سمیت لیک ہونے والی دیگرپانی کی لائنوںسے ہونے والے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا ، دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بند ہونے والی نکاسی آب کی لائنوں کی افرادی قوت اور مشینری کی مددسے صفائی کی ، نئے مین ہولز تعمیر کیئے گئے خستہ گٹروں کی مرمت اور ا ن پر رنگ سلیب وکورز رکھے گئے، اس کے علاوہ مختلف پمپنگ اسٹیشنو ں پر خراب ہونے یا جلنے والے پمپس وموٹروں کی مرمت کرکے اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے افسران اور انجینئر ز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ شہر کے مختلف علاقوںمیں فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولیات کی فراہمی واس ضمن میں شکایات کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں ،ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے واٹربورڈ کے افسران اور ان کے عملے نے سبحانی مسجد بلدیہ ٹاؤن کے قریب یوسی 29 ،بہار کالونی لیاری میں نئے مین ہولز تعمیر کیئے گئے ،خستہ مین ہولز کی مرمت کرکے ان پر کور ز اور رنگ سلیب رکھے ،خالد بن ولید روڈ گلشن اقبال میں 24انچ قطر پپری کالونی کے قریب 72انچ قطر کی پپری مین لائن ،نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں 48قطر کی واٹرلائن کی مرمت کرکے لیکیجز کا خاتمہ کیا ،موچی موڑ گلشن اقبال ،فیوچرکالونی بن قاسم ،لیاری جزل اسپتال کے مرکزی دروازے، حاجی پیر روڈ بغدادی ،شاہ لطیف روڈ لیاری،بہادرآباد،یوسی 25 گلشن اقبال،میمن گوٹھ ،کھوکھرا پار یوسی 4,کالا بورڈ ملیر ماڈل زون ،آصف کالونی ،یوسی 30,31بلدیہ ٹاؤن ،حسرت موہانی کالونی ،یوسی 5,ساؤئٹ ٹاؤن ،حسینی چوک بن قاسم ،ملت موڑ،جامعہ ملیہ روڈ شاہ فیصل کالونی،میٹرویل سائٹ ٹاؤن کی سیوریج لائنوں کی ونچنگ میشنوں اور افرادی قوت کی مدد سے صفائی کرکے اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،پورٹ قاسم کے علاقہ سے گزرنے والی 54انچ قطرکی دھنسنے والی سیوریج لائن پیر بخش گوٹھ مرتضی چورنگی پردھنسنی 12انچ قطر کی سیوریج لائن ، ملیر 15میں 24انچ قطر کی لائن ،سعودآباد یوسی 3میں 30انچ قطر کی لائن ، رینجرز ہیڈ کوارٹر محمود آبادکے قریب 42انچ قطر، صائمہ ٹیون ٹاور محمد علی سوسائٹی اورروفی گرین لینڈ اسکیم 33میںدھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی ،کاکڑ ہوٹل ضیاء کالونی اورنگی ٹاؤن میں پانی کا بہاؤ بہتر بنانے کیلئے 24انچ قطر کی نئی لائن کی تنصیب کی گئی ،حبیب بنک سائٹ ٹاؤن کے بوسٹنگ اسٹیشن کے پمپس کی مکمل مرمت کرکے اسے رواں کردیا ہے،حب کینال سے خوردروپودے ،جھاڑیاں اور کائی صاف کرکے حب کینال کے چٹانی حصے کی صفائی کرکے وزنی پتھر نکالے گئے ،گھارو پمپنگ اسٹیشن پر نئے والوز کی تنصب کی گئی ،ظفر ٹاؤن قائد آباد میں 6انچ قطرکی پانی کی لائن کے لیکیج کا خاتمہ کرکے بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں