سیاسی مداخلت کی وجہ سے کے فور مکمل نہیں ہورہا، رضاہارون

سیاسی اثر رسوخ سے آزاد ادارے کے ذریعے اس منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، سابق صوبائی وزیر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سابق صوبائی وزیر اورپاک سرزمین پارٹی کے رہنمارضا ہارون نے کہا ہے کہ پانی کی قلت اور کے فور پراجیکٹ میں غیر ضروری سیاسی اور بیوروکریسی کی مداخلت کے باعث پینے کے پانی کا یہ اہم ترین منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پا رہاہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کو کروڑوں گیلن اضافی پانی میسر آ سکے گا، جو تین مختلف مراحل میں شہریوں کی بنیادی ضرورت پوری کر پائے گا۔

لیکن سیاسی مداخلت کے باعث موجودہ حکومت ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس منصوبہ کی اہمیت اور تین کروڑ شہریوں کی زندگیوں کیلئے انتہائی بنیادی انسانی ضرورت، پانی کو سامنے رکھتے ہوئے اس قومی ایمرجنسی کی صورت میں مکمل آئوٹ سورس کر دیا جائے اور سیاسی اثر رسوخ سے آزاد ادارے کے ذریعے اس منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں