چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل سے نیپا میں ٹریننگ پر آئے سیکرٹری درجہ افسران کے وفد کی ملاقات

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی سے ان کے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عباس جعفری کی قیادت میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد کے شرکاء کو چیئرمین بلدیہ وسطی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی گئیں،جس میں ضلع وسطی کے حدودو اربع، محل و وقوع، تاریخ و جغرافیہ ،مسائل وسائل پر روشنی ڈالی گئی۔

وفد نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر نہایت مثبت ردعمل دیتے ہوئے ضلع وسطی کے لئے ریحان ہاشمی کی خدمات کو موجودہ وسائل میں رہتے ہوے انجام دینے کو سراہا اور عوام کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی نے وفد کے شرکاء کو ضلع وسطی میں مختلف کمیونٹیز کے تعاون سے جاری فلاحی سرگرمیوں کے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرتی ذمہ داری کے احساس کو جگانے کے پروگرام کے تحت ضلع وسطی کی مختلف برداریوں اور اکائیوں کو شامل کاوش کرتے ہوئے لوگوں کو ذمہ دار شہری بننے کے حوالے سے آگاہی دینے کا عمل جاری ہے جس کے کافی حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہورہے ہیں۔

مزید براں ریحان ہاشمی نے وفد کو ضلع وسطی میں جاری واٹر سینیٹیشن پلانٹ کا دورہ بھی کروایا اور دیگر جاری منصوبہ جات پر بھی بریفنگ دی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں