کے الیکٹرک نے بجلی چوری کا نیا طریقہ پکڑلیا،400سے زائد کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کے الیکٹرک نے لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کا نیا طریقہ پکڑلیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے لیاقت آباد الکرم اسکوائر پر چھاپہ مارا جہاں پانی کے پائپ کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی ۔کے الیکٹرک نے علاقے کی400سے زائد کنڈوں کا خاتمہ کردیا جبکہ 90بجلی چوروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں