شہر قائد کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے، کچھ شر پسند عناصر کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں،نجیب ہارون

کراچی کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ، انہیں کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہر قائد کو گندگی سے پاک ماحول دینے کے خواہش مند ہیں ، حلقے کا دوہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے معاشی حالات مضبوط نہ ہوں ، تحریک انصاف پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑا کرنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے، شہر قائد کے امن کو خراب کرنے کی ساشیں کی جارہی ہیں ، کچھ شر پسند عناصر تحریک انصاف کی بڑہتی ہوئی عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہو کر ہمارے کارکنان کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کاویژن عوامی خدمت ہے اور ہمارے کارکنان جذبہ عوامی خدمت سے لبریزہیں ، کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 256ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں حلقے کے دورے کے دوران کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، ،اس موقع تحریک انصاف کے کارکنان سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی ، لوگوں نے ایم این اے نجیب ہارون کو اپنے اپنے مسائل اور پریشانیوں سے آگاہ کیا، ایم این اے نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی کو ایک بار پھر سے روشنیوں کا شہر بنائینگے اس وقت کراچی کے شہری مسائل کے انبار میں دبے ہوئے ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی کی بربادی میں سیاسی جماعتوں کے زاتی مفادات کا عمل دخل ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کا بلدیاتی نظام مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر کا جان بوجھ کر ستیاناس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتاہے کہ کراچی کے لوگ ایک بہت بڑے امتحان سے گزررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان شہر قائد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ہم بہت جلد شہر کی روشنیاں لوٹاکر ہی دم لینگے ،اس شہر کا المیہ یہ ہے کہ اس شہر میں جو عوام کے حقوق کی آوازاٹھاتاہے اسے یا تو ماردیا جاتاہے یا پھر اس کا جینا ہی حرام کردیا جاتاہے گزشتہ دنوں ہمارے ایک دیرینہ کارکن آصف چکلی کو جس بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا یہ بات سب کو معلوم ہے آصف چکلی کا قصور یہ تھا کہ وہ شہر قائد کو گندگی سے پاک ماحول دینے کا خواہش مند تھا اور اسی نشاندہی کے جرم نے اس کی جان لے لی تھی ،نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی عوام کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل کا مقدمہ لڑینگے ۔

اگر کراچی کے لوگوں نے ہمیں اپنا ووٹ دیاہے تو اس کا حق بھی اداکرینگے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں جھگڑے کا خمیازہ شہریوں کو بھگتا پڑرہاہے ،اسی وجہ سے کراچی کو حکومت کی مسلسل توجہ درکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پورے ملک کا وقار اور معاشی حب ہے ہم کسی بھی حال میں کراچی اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں