کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت

عدالت نے حکومت سندھ ڈی آئی جی ویسٹ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ڈائریکٹر انکروچمنٹ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق حکومت سندھ ڈی آئی جی ویسٹ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ڈائریکٹر انکروچمنٹ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق 30 سے زائد کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز سی ایچ ایس کے الاٹیز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزاروں کے پاس سب لیز الاٹمنٹ پیپر، ٹرانسفر لیٹر تمام دستاویزات موجود ہیں۔ قبضہ مافیا نے پولیس متعلقہ حکام کی سرپرستی سے پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا اتنے بااثر ہیں کہ درخواست گزاروں کے پلاٹ پر تعمیرات شروع کردیں ہیں۔ درخواستگزاروں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی اس پلاٹ پر لگا دی ہے۔ اگر درخواستگزاروں کو پلاٹ نہ ملا تو یہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بے گھر ہو جائیں گے۔ عدالت سے استدعا ہے پلاٹ سے قبضہ ختم کراکر قبضہ درخواستگزاروں کو دلایا جائے۔ عدالت نے حکومت سندھ ڈی ائی جی ویسٹ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ڈائریکٹر انکروچمنٹ و دیگر کو 7 نومبر تک نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں