کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو ایوارڈ اور اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب حسن کارکردگی کا اہتمام آج مقامی ہوٹل میں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسیلنس کلب کے سربراہ حمید بھٹو اور کلب کے دیگر ایگزیکیٹوممبران کی جانب سے آج(جمعہ)18اکتوبرمقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جارہا ہے، جس میں شہر کی معزز سماجی ومختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو شہر کراچی کی خوبصورتی، ترقی ،ثقافتی اور تاریخی حیثیت کی بحالی و مختلف نوعیت کے مںصوبوں کے آغاز کیلیے کئی گئیمثبت کوششوں اور ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں پاکستان ایکسیلینس کلب کی طرف سے حسن کارکردگی کا ایوارڈ اور پذیرائی دینے کیلیے یہ تقریب منعقد کی جاررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں