محصولات وصولی اور ذرائع آمدن بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، ریحان ہاشمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے محکمہ وصولی محصولات و ٹیکس کلیکشن کے افسران پر مشتمل اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ان کے ہمراہ چیئرمین قائمہکمیٹی برائے فائنانس اور محصولات صابر شیخ اور مستفیض فاروقی بھی موجود تھے۔ڈی ایم سی سینٹرل کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع وسطی کے محکمہ محصولات، بلڈنگ میٹیریل، شعبہ اشتہارات و ٹیکس وصولی کے مختلف افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کی جانب سے چئیرمین بلدیہ وسطی کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والی محصولات کی وصولیوں اور ٹیکس کلیکلشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے مطلع کیا گیا۔اس موقع پر ریحان ہاشمی نے تمام افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ضلع وسطی کے تمام محکمے بالخصوص وصولی محصولات و ٹیکسیشن اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے اور تمام تر چالانوں اور جرمانوں کی رقم فوری طور پر سرکاری خزانے میں جمع کرائے تاکہ ڈی ایم سی سینٹرل کو موجودہ مالی بحران سے کسی حد تک نبٹنے کا راستہ مل سکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ وسطی نے ریونیو جنریشن کے طریقہ کار کو ہر صورت شفافیت پر مبنی رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ رہائشی و کمرشل سرگرمیوں کا مکمل ڈیٹا بنا کسی ترغیب و رعایت مرتب کیا جائے اور اقربا پروری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کی جائیں۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ ضلع وسطی کے افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے ماھانہ بنیادوں پر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے لئے سرٹیفکیٹوں کے اجرا کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں