کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں غیر معمولی ا ضافہ ا نتہائی خطرناک ہے،ڈاکٹرعمران علی شاہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ک پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں غیر معمولی ا ضافہ ا نتہائی خطرناک ہے اور اس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، شہر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنی نامامی کا خود اعتراف کرچکی ہے اور پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ کتے کے کاٹنے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہورہے ہیں اور اب تک متعدد افراد اپنی جان کی بازی بھی ہارچکے ہیں۔ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی اتنی بہتات ما ضی میں کبھی نہیں دیکھی، ا نھوں نے شہری حکومت کی انتظامیہ سے بھی کہا کہ وہ تمام یوسسیز میں اسپرے مہم کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں، اس صورتحال نے والدین کو اپنے بچوں کا گھروں سے نکلنا بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں کچرے کی صفائی کے حوالے سے ایم پی اے نے کہا کہ صوبائی حکومت اور شہری حکومت میںٹسل کی وجہ سے یہ مسلہ تعطل کا شکار اور مزید ابتر ہوتا جارہا ہے، سیاست سیاسی میدانوں میں ہونی چاہیے، شہریوں کے بنیادی مسائل پر باہمی اختلافات کی وجہ سے اس شہر کے رہائشی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، انھوں نے کہا کراچی کے متعدد مقامات پر کچرے کے ڈھر لگے ہوے ہیں اور اگر ان میں آگ لگادی جاتی ہے تو اس کے دھوئیں سے جو انسان کی سانس کی نالی کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے بے شمار امراض جنم لیتے ہیں جسکی حساسیات کا انتظامہ احساس نہیں کررہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں