سفید چھڑی کے تحفظ کے دنکے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:22

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی بااشتراک پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ "White cane Sefety day" کے حوالے سے سیمینار منظر اکبر ہال میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سیکریٹری آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ اس تقریب میں آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی اور یہ لوگ بہت باہمت ہیں، ہم سے زیادہ بینا ہیں، اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، میرا تعاون ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھومرو نے کہا کہ یہ لوگ من کی آنکھوں سے دیکھتے، سنتے اور محسوس کرتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس پلیٹ فارم پرآپ سب لوگوں کے ساتھ آپ کے حقوق کی جدوجہد میں شریک ہوں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن (ضلع کورنگی) نیئر اقبال نے کہا کہ میری والدہ خود نابینا تھیں لیکن انہوں نے ہم بہن بھائیوں کو پڑھایا اور آج میں جس مقام پر ہوں اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)

کین سوشل ویلفیئر کی جنرل سیکریٹری شاہدہ خورشید نے کہا کہ آپ لوگ unable نہیں extra able ہیں اور ہم سے زیادہ باہمت ہیں، آرٹس کونسل کراچی میں اسپیشل یوتھ فیسٹیول میں بھی بلائنڈ لڑکیوں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ آرٹس کونسل نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ سماجی کارکن پروین آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت کی سطح پر یہ پرگرام ہونا چاہیے اور گورنمنٹ کو خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

ڈائریکٹر (سی آئی آئی ایم) محمد شاہد نے کہا کہ میری ٹریننگ کی خدمات کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ اپنے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے صدر مظفر قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شرکت ہماری حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح ہماری حوصلہ افزائی اور تعاون کرتے رہیں گے۔ سیمینار میں میزان بینک کے صدر محمد رضا نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ وومن ونگ کی چیئرپرسن حمیر احمید نے ایک میوزک کا پروگرام کیا جس میں تمام بلائنڈ گلوکارافراد نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور معروف آرٹسٹ امجد رانا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں