یتیموں،غریبوں،بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، اشرف قادری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:22

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قادری اینڈ قریشی فائونڈیشن کے تحت قائد آباد میڈیکل سینٹر پر مرکزی بانی چیئرمین اشرف قادری نے دورہ کیا اور طبعی سہولتوں کو جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران محمد حنیف قریشی، زبیر عالم صدیقی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یتیموں، غریبوں، بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

(جاری ہے)

آج کے مہنگائی کے دور میں علاج و معالجہ غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ کے لئے بھی بڑا گراں گزرتا ہے جبکہ سرکاری اسپتال کراچی کی کروڑوں عوام کو طبعی سہولتوں دینے سے قاصر ہیں اس گمبیر صورتحال میں ویلفیئر ہزاروں کے علاقائی میڈیکل سینٹر عوامی خدمت کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا پریشان حال لوگوں کی خدمت و مدد عبادت کا درجہ رکھتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ نیتوں میں اخلاص ہو اشرف قادری نے مزید کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے مستحق لوگوں کو اللہ کی دی ہوئی توفیق سے ریلیف فراہم کرنے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوشوں کو قبول و مقبول فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنیاد پر لوگوں کی مدد کی جائے کسی کے لئے اچھے الفاظ اور ان کی دادرسی بھی اس کے حوصلہ بڑھانے کے مترادف ہے اسی طرح ہم صحت مند معاشرہ ی تشکیل کر سکتے ہیں بابائے خدمت اشرف قادری نے مزید کہا ویلفیئر کے لئے کوئی تفریق نہیں صاحب ثروت لوگ ہوں یا متوسط طبقہ سے تعلق ہو سب کو اپنی اپنی جگہ عوام کی خدمت کے لئے پر عزم رہنا چاہیے اشرف قادری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر ومیڈیکل سینٹرز اور خدمت کے دوسرے ادارے غریب علاقوں میں بنانے چاہیے جہاں غریب اور مہنگائی کی چکی میں پیسی ہوئی عوام فوری طبی امداد اور دیگر علاج و معالجہ کے لئے کم وقت میں آسانی سے پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ سفید پوش علاقے میں میڈیکل سینٹرز و دیگر ادارے قائم کرکے ڈونیشن کے مقاصد تو حاصل کرسکتے ہیں مگر غریبوں کی خدمت بہت کم ہوتی ہے یہی وجہ سے ہم نے قائد آباد ،گلبہار اور اورنگی ٹائون کے علاقوں میں اپنے میڈیکل سینٹر قائم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف 20روپے کی پرچی پر ماہر کولیفائیڈ ڈاکٹر ناصرف مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں بلکہ ڈسپنسری سے دوائی بھی مفت دی جاتی ہے جبکہ الٹراسائونڈ اور دیگر ٹیسٹ میں بھی ریلیف دیکر ویلفیئر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس روز درجنوں لوگ آتے ہیں جو 20روپے دینے سے بھی قاصر ہوتے ہیں مگر ہم اللہ کے فضل سے ان کی علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑ تے اشرف قادری نے قائد آباد میڈیکل سینٹر کی کارکردی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حنیف قریشی اور زبیر عالم صدیقی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طبعی سہولتوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں