کراچی، الخدمت کی جانب سے یتیم بچوںکے کفالتی ادارے دارالاطفال میں مفت ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) الخدمت کی جانب سے سندھ گورنمنٹ کے زیرانتظام یتیم بچوںکے کفالتی ادارے دارالاطفال میں مفت ہیلتھ اسکریننگ کیمپ منعقد کیا گیا ۔کیمپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر دارالاطفال طلعت گیلانی ،ایڈمنسٹریٹرالخدمت میڈیکل سروسز پرائمری عباس احمد عباسی ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر خرم رؤف نے کیمپ میں تمام بچوںکا طبی معائنہ کیا ۔

اس موقع پر بچوں کو ادویہ بھی فراہم کی گئیں اورانہیںصحت مند زندگی سے متعلق بنیادی عوامل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر طلعت گیلانی نے الخدمت کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کے انعقاد کوسراہا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے ۔یتیم بچوں کیلئے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں