کہ جمعیت نظریاتی سرحدوں کی محافظ اورروشن مستقبل کی نوید ہے، محمد حسین محنتی

طلبہ میں حصول علم کی جستجو،دینی شعوراورایک سچامسلمان وذمہ دارشہری بنانے سمیت طلبہ کی تعمیرسیرت میں جمعیت کا کردارقابل تحسین ہے،امیر جماعت اسلامی سندھ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی سرحدوں کی محافظ اورروشن مستقبل کی نوید ہے۔طلبہ میں حصول علم کی جستجو،دینی شعوراورایک سچامسلمان وذمہ دارشہری بنانے سمیت طلبہ کی تعمیرسیرت میں جمعیت کا کردارقابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامرکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

وفد میں جمعیت سندھ وکراچی کے ناظم انجنیئر اسدقریشی،عمرخان اورجماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ساتھ موجود تھے۔ وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کوسندھ سمیت ملک بھر میں جمعیت کی رفتارکار اورآئندہ کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد حسین محنتی نے کہ جمعیت ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ اورجماعت اسلامی کا ہراول دستہ ہے۔

انہوں نے جمعیت کے وفد کو اپنے بھرپور تعاون وسرپرستی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جمعیت ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد تیز کرے، اسلام وپاکستان لازم وملزوم ہیں ،شریعت کے نفاظ سے ہی ملک ترقی اورعوام کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے زور دیا کہ طلبہ میں تعلیمی ودینی شعور کے ساتھ کردار سازی پرخصوصی توجہ دی جائے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں