پی ایس پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین نیشنل کونسل کی بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پی ایس پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین نیشنل کونسل نے بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ایس پی کی قیادت نے ایسے مزموم واقعات کو بلوچستان کی تعلیم تباہ کرنے کی گہری سازش قرار دیا ہے، اراکین سی ای سی اور نیشنل کونسل نے کہا کہ بلوچستان تعلیم کے لحاظ سے پسماندہ صوبہ ہے جبکہ یہاں یونیورسٹی میں طالبات کی شرح انتہائی کم ہے ایسے میں خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقصد خواتین کو اعلی تعلیم سے دور کرنا اور صوبے کو پسماندگی کی جانب دھکیلنا ہی. انہوں نے وزیر اعلیٰ و گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرائیں، طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انکے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کریں تاکہ بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی سازش ناکام بنائی جائے اور خواتین سکون سے تعلیم حاصل کرسکیں اور انکے والدین انکی حفاظت پر مطمئن رہیں�

(جاری ہے)

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں