کراچی، جمال صدیقی کی خاتون اینکر کو بلاول ہائوس سے دھمکیوں پر مذمت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مقامی چینل کی خاتون اینکر کو بلاول ہائوس سے ملنے والی دھمکیوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہائوس صحافیوں کو حراساں کرنے سے باز رہے پیپلزپارٹی رہنماء صحافیوں کے خلاف اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئے ہیں مقامی چینل کی خاتون اینکر کے سوالات پر بدتمیزی کرنے والی پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کا رویہ افسوسناک ہے صحافیتی تنظیمیں مقامی چینل کی اینکر کو ملنے والی دہمکیوں پر نوٹس لیں ٹی وی شو پر ہونے والی بدتمیزی کا عینی شاہد میں خد ہوں ہیر سوہو نے اینکر کے ساتھ انتہائی غیر مناسب اور بدتمیزی کا لہجہ رکھا وزیراعلیٰ سندھ اپنے پارٹی رہنمائوں اور بلاول ہائوس کے گلو بٹوں کو لگام دیں تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی پر ان کے ساتھ کھڑی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں