کراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا جے یوآئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

مولاناعبدالکریم عابدکی قیادت میں جے یو آئی وفد کی کراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سے ملاقات میں اعلان جے یو آئی وفد کا جامعہ عربیہ اسلامیہ ملیرکادور، مہتمم شیخ الحدیث مولانا سالک ربانی اور ناظم تعلیمات مولانا قاضی منیب الرحمن سے ملاقات

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیرمولاناعبدالکریم عابدکی قیادت میں جے یو آئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سیدحکیم شاہ، نیاز محمد خان، زمان خان حسن زئی، مصطفی تنولی، امجد تنولی، زرنلا خان کاکاخیل، فیصل حسن زئی، امیر زیب خان، سیدمبشرشاہ، ودیگرسے ملاقات کی،وفد میں جے یو آئی غربی کے امیرسابق ایم پی اے مولانا عمر صادق،شرقی کے امیر مولانا فتح اللہ،جنوبی کے امیر مفتی نورالحق،شرقی کے جنرل سیکرٹری حافظ فاروق سید،کورنگی کے جنرل سیکرٹری قاری فیض الرحمن عابد، جمال خان کاکڑ، نصیب حسن زئی، سردار ہزار خان شر و دیگر شامل تھے،مولاناعبدالکریم عابد نے انہیں جے یو آئی کے اسلام آباد آزادی مارچ کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا،اس موقع پرکراچی رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آزادی مارچ اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعلان اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، مولاناعبدالکریم عابد نے کہا کہ سیلکٹڈحکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے ہر طبقے کو بری طرح متاثر کردیاہے، مولانا فضل الرحمن زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پریشان حال شہریوں کے حق کی جنگ لڑرہے ہیں، عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور جمہوریت کے دشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنے کا وقت آگیاہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مولانا عبد الکریم عابد کی قیادت میں جے یو آئی ضلع ملیر کے وفد نے جامعہ عربیہ اسلامیہ ملیرکے مہتمم شیخ الحدیث مولانا سالک ربانی اور ناظم تعلیمات مولانا قاضی منیب الرحمن سے آزادی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے جامعہ میں خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر امیر جمعیت علماء اسلام ضلع ملیرکے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی ، جنرل سیکرٹری مولانا اجمل شاہ، انجینئر شاکر خان، مولانا قاضی سیف الرحمٰن، مولانا مختار ، مولانا طارق شامزئی، قاری حمداللہ حقانی اور مولانا اسماعیل مہمند بھی ہمراہ تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں