کراچی میں ڈرائیورز کی شہادتوں پراے این پی کی جانب سے مذمتی قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:11

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کراچی میں پرامن پشتون ڈرائیورز کی شہادتوں پراے این پی کی جانب سے مذمتی قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادی گئی ،قرارداد اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرادر حسین بابک کی جانب سے جمع قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ صوبائی اسمبلی کراچی میں پرامن احتجاج کرنیوالے پشتون ڈرائیورز پر تشدد کرکے شہید کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس افسوسناک واقعے کی انکوائری کی جائے۔ ایک عرصہ سے اس ملک میں جاری پختونوں کی نسل کشی انتہائی دردناک اور ناقابل برداشت ہے۔ پختونوں کے ساتھ روا رکھاجانیوالا رویہ احساس محرومی اور احساس کمتری میں اضافے کا باعث بنے گا۔ جاری ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری خوف و ہراس اور عدم تحفظ کے ماحول کے طوالت کا باعث بنے گا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے یہ کہ اس واقعے میں شہید ہونیوالے ڈرائیورز کو شہداء پیکج میں شامل کرکے ان کے ورثاء کی مالی امداد اور زخمیوں کے علاج و معالجہ سمیت ان کے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں