ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ریاست کا نظام چلنا مشکل ہوتا ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات دور کئے جائیں ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ریاست کا نظام چلنا مشکل ہوتا ہے ،ہر محب وطن کا ریاستی فرض ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مثبت کردار ادا کرئے ،حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے ،ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات دور کئے جائیں ،تاجروں ،صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کو ایک قدم آگے رکھ کر چلنا ہوگا ،معاشی عدم استحکام کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں ،تاجروں کے ٹیکس پر تحفظات کو دور کرنے کیلئے حکومت لچک کا مظاہرہ کرئے ،طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ معیشت کو نقصان ہوتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل کراچی جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،وفد میں صدر حسین قریشی کے ہمراہ وائس چیئرمین سعید احمد ،سیکریٹری جنرل سید اسد علی شاہ ،سینئر نائب صدر محمد یاسین اور محمد فیضان نے قادری ہائوس پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی ٹیکس کے مسائل پر گفتگو کے ناظم آباد میں تاجروں کے تحت ہونیوالی دعوت دلیم کا دعوت نامہ پیش کیا ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کے لئے سب اکائیوں کو یک ہوکر کام کرنا ہوگا ،ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ایسی صورتحال میں حکومت اور تاجر ٹیکس ایشو کے معاملات کو افہام تفہیم سے حل کریں ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو اور من مانی کررہا ہے اور حکومت صرف دعوئے کررہی ہے جس سے مایوسیاں جنم اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے ،کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،حکومت کو اپنی ترجیحات عوام دوست بناناہونگی ،عوامی مسائل کے حل کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،حکومت اپنے کئے گئے وعدے پورے کرئے نئی نسل کو روزگار دینے کیلئے اعلان کردہ ایک کروڑ نوکریاں نئی نسل کو دی جائیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ہم تاجروں کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ FBRحدف کے مطابق ٹیکس وصولی میں ناکام رہا ہے ،بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ کر چھوٹے تاجروں پر ٹیکس وصولی کا دبائو درست نہیں ہے ،ٹیکس وصولی کیلئے تاجروں اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں ٹیکس چور مہنگائی کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء کو سستا کرئے پوری دنیا میں روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء ٹیکس فری ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں