ؔکراچی،جماعت اسلامی ضلع قائدین کاماہ ربیع الاوّل میں سیرت النبی ؐکے حوالے سے 10روزہ مہم چلانے کا اعلان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی ضلع قائدین کے تحت منعقدہ ہر سطح کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ نے ضلع کی سطح پر ماہ ربیع الاوّل میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ السلام کے حوالے سے 10روزہ مہم چلانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع کورنگی عبد الجمیل خان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ان مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی جو اقامتِ دین کی جدو جہد کرنے والے داعیان دین کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اجتماع میں نائب امیر ضلع سلیم عمر نے عشرہ سیرت النبیؐ منانے کی غرض و غایت اور اس سلسلے میں طے ہونے والی تفصیلی منصوبہ بندی کارکنان کے سامنے پیش کی۔ قائم مقام سیکریٹری ضلع فصیح اللہ حسینی نے ضلع میں کام اور کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

امیر ضلع سیف الدین ایڈووکیٹ نے کارکنان کو اس مہم میں بھرپور حصہ لینے اور معاشرے میں دین کے پیغام اور جماعت اسلامی کی دعوت عام کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اختیار کرکے ہی پاکستان میں مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست قائم کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر نائب امیر ضلع سید نصیرالدین حسینی اور سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی بھی موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں