سندھ حکومت کی نااہلی، ٹیکس کی مد میں ملنے والی28ارب روپے پھنس گئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سندھ حکومت کو ٹیکس کی مد میں ملنے والے اربوں روپے اس کی اپنی نااہلی کے باعث التوا کا شکار ہیں، متعلقہ کمپنیوں اور افراد نے ٹیکس نوٹس ملنے پر عدالتوں سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نااہلی کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں سندھ حکومت کی28ارب روپے پھنس گئے، مختلف کمپنیوں اور افراد نے ٹیکس نوٹس پر عدالتوں سے اسٹے لے لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ٹیکس نوٹسز کیخلاف ہائیکورٹ میں200سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، کنسٹرکشن کمپنیوں کے ٹیکس نوٹسز کی مد میں سب سے زیادہ6ارب روپے پھنس گئے۔شادی ہالز مالکان نے بھی5ارب روپے ٹیکس کے خلاف اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، اس کے علاوہ ٹرمینل آپریٹرز، ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ڈھائی، ڈھائی ارب روپے ٹیکس کیخلاف حکم امتناع مل گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیزنگ، کلبز، بینکنگ، انشورنس اور دیگرکمپنیوں نے بھی اسٹے حاصل کر رکھا ہے، ٹیکس نوٹسز کے خلاف آئینی درخواستیں اور دیوانی مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں