پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی کی درخواست دائر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف ارسلان تاج کی جانب سے الیکشن کمشین میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو نہیں بتائی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا کہ شہداد کوٹ میں 60 ایکڑ زمین اثاثوں میں ظاہرنہیں کی تاہم شہداد پورمیں زمین بھی ریونیو کے ریکارڈ میں موجود ہے۔نوابشاہ میں بھی پلاٹ کی تفصیل بھی الیکشن کمیشن کونہیں بتائی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور 22 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں