سندھ حکومت نے امن ایمبولینس کیلئے گرانٹ منظور کرلی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سندھ حکومت نے امن ایمبولینس سروس کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی۔سندھ حکومت کی جانب سے امن ایمبولینس سروس کے لیے 17 کروڑ 97 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے گذشتہ روز امن ایمبولینس سروس بند ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ امن ایمبولینس کے بند ہونے کا تاثر غلط ہے، یہ شہریوں کے لئے ایک بہترین سروس ہے۔

ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ امن ایمبولینس کے فنڈز کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، وزیراعلی کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امن ایمبولینس سروس کو بیل آٹ پیکج دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے یہ سروس جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں