محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وکلا صفائی کی مہلت کی استدعا منظور کرلی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وکلا صفائی کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی ودیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا صفائی نے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق روف صدیقی اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ رف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کی۔ غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کا نقصان پہنچا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں