عمران خان چھوٹے تاجروں کے مسائل ذاتی دلچسپی سے حل کریں، صاحبزادہ زبیر

زبردستی تاجروں پر ٹیکس مسلط کرنے سے معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، وفد سے گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:15

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) قائدجمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں اور انہیں وقت دے کر ان کی گزارشات سنیں ،زبردستی تاجروں پر ٹیکس مسلط کرنے سے معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے آل کراچی جیولرزاینڈمینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمدحسین قریشی کی قیادت میں ملنے والے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں، وفد میں سینئر نائب صدرمحمدیاسین، کمال نجم الدین اور ارشاداحمدشامل تھے جبکہ محمدشکیل قاسمی، راناتنویراحمد، غلام عباس لنگاہ، محمداکبروٹو، شہزاداحسن، اسداللہ خان،رانا طارق اور پاکستان فلاح پارٹی کے حافظ عابدخان بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے محمدحسین قریشی نے کہاکہ تاجر ٹیکس دیناچاہتے ہیں یہ تاثرانتہائی غلط ہے کہ تاجر ٹیکس نہیں دیناچاہتے ،ہماری گزارش ہے کہ حکومت ٹیکس اصلاحات کا بتدریج نفاذ کرے اور چھوٹے تاجروں پر شناختی کارڈکی شرط ختم کرے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ملک انتہائی نازک مراحل سے گزررہاہے ایسے میں احتجاج ملک وقوم کے مفادمیں ہرگزبہتر نہیں ہوگالیکن بعض پالیسیوں پر حکومت کے کچھ لوگوں کی جانب سے حالات محاذ آرائی کی طرف لے جائے جارہے ہیں،لہٰذاوزیراعظم عمران خان سے ہماری درخواست ہے کہ وہ خود چھوٹے تاجروں کو ملاقات کا وقت دے کر ہماری گزارشات بھی گوش گزارکریں تاکہ انہیں حقائق کاادراک ہوسکے۔

اس موقع پر انہوں نے قائدجمعیت ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کو 22اکتوبر کو ہونے والی دعوت حلیم کا دعوت نامہ اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں