واسع جلیل کے نام سے منسوب ہر جگہ کا نام فوری تبدیل کیا جائے، رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی رہنماورکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے ایم کیو ایم لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے واسع جلیل کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو واسع جلیل کا نام کراچی کے بیشتر مقامات سے ہٹانے کی درخواست کر دی ہے ارسلان تاج کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ واسع جلیل نے بیرون ملک ریاست پاکستان اور پاک افواج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی ایسے شخص کا نام کسی سڑک، پارک یا تختی پر نہیں ہونا چاہئے واسع جلیل کا نام کئی جگہ آویزاں ہے جس کو فوری طور پر ہٹایا جائے واسع جلیل کے نام سے منسوب ہر جگہ کا نام فوری تبدیل کیا جائے واسع جلیل نے اپنی تقاریر اور ویڈیو بیانات سے ملک دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے ایسے بیانات ملک دشمنی کے زمرے میں آتے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں