کراچی: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ،اہل محلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) کراچی کے علاقے فریئر میں تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، اہلِ محلہ نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔فریئر تھانے کی حدود چانڈیو ولیج میں پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہلکار فہد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ واقعے کے وقت اہلکار نشے کی حالت میں تھا اور تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کر دی۔پولیس اہلکار سیکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے، اس نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ آیا تھا تو اسے لگا کہ کچھ لوگ اس کا پیچھا کر رہے ہیں، جس پر اس نے فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اصل واقعہ کیا ہے، اس حوالے سے زخمی نوجوان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں