کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ،فیڈرل بی ایریا کے بعد لائنز ایریا میں 21 شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران اکیس افراد کو کتوں نے کاٹ کر اسپتال بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹر سیمی جمالی نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارہ گھنٹے کے دوران اکیس افراد کو کتوں نے کاٹا ہے اور تمام کیسز لائنز ایریا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اکیس میں سے سترہ افراد کو ویکسین دینے کے بعد فارغ کردیا گیاہے جبکہ سگ گزیدی کا شکار کچھ افراد اب بھی جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔اس سے قبل ضلع وسطی کے فیڈرل بی ایریا میں بھی 26 شہریوں کو پاگل کتیا نے کاٹ لیا تھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں