سندھ کی لوکل کونسلز کے ملاز مین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے سیکریٹری بلدیات نے اجلاس 22اکتوبر کو طلب کرلیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (رتوڈیرو) ،صدر سیدذوالفقارشاہ (کراچی) ،جنرل سیکریٹری اکرام راجپوت(حیدرآباد) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی(رتوڈیرو) ،فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی(لاڑکانہ) نے کہا ہے کہ سیکریٹری بلدیات نے اپنی زیر صدارت سندھ بھر کی لوکل کونسلز کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے کے پیش نظر ڈائریکٹر لوکل فنڈآڈٹ سندھ اور تمام ریجنل ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کا اجلاس 22اکتوبر کو سہ پہر 3بجے اپنے دفتر میں طلب کرلیا تاکہ تنخواہوں اور پنشن کے اضافے کے باعث OZTگرانٹ میں اضافہ کیا جاسکا ۔

تاکہ تمام لوکل کونسلزاپنے ملازمین کو 15فیصد تنخواہ اور پنشن کا اضافہ ادا کرسکیں ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری بلدیات کے اس فیصلے لوکل کونسلز کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے صوبہ سندھ میں ماسوائے چند ایک لوکل کونسلز کے تمام بلدیاتی ملازمین کو تاحال یکم جولائی 2013سے اضافہ شدہ رقم ادا نہیں کی گئی جس پرسندھ بھر کے ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں صرف کراچی میں تین روز فائر فائٹرز کے کام چھوڑ احتجاج کے باعث آگ بجھانے کا عمل متاثر ہوا اور پاک بحریہ کے فائر بریگیڈ نے شہر میں لگنے والی آگ بجھائی ۔صوبے بھر کے لوکل کونسلز کے ملازمین ریٹائر منٹ کے واجبات سے بھی عرصہ دراز سے محروم ہیں ۔انہوں نے سیکریٹری بلدیات کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں