واٹر بورڈ میں معذور کوٹے پر ملازمت کیس، متاثرہ معذور نوجوانوں کی آئینی درخواست پر واٹر بورڈ انتظامیہ کو دوہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری اکرام خان ،لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور معذور کوٹے میں نظر انداز کردہ معذورنوجوانوں عمران احمد ،وقاص ،زوہیب،نور محمد اور دیگر کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت جسٹس محمدشفیع صدیقی اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ڈویثرن بینچ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے واٹر بورڈ کے وکیل پر جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دوہفتے کے لیے ملتوی کردی ۔درخواست کی پیروی،سیدشعاع النبی ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،اکرام خان اور معذور نوجوانوں عمران احمد ،وقاص خان ،زوہیب ،نور محمد اور دیگر کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں