سگ گزیدگی کے 21 کیسز جناح ہسپتال لائے گئے، فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کتے کے کاٹنے کے 21 کیسز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لائے گئے جنہیں فور طور پر طبی امداد فراہم کر کے روانہ کردیا گیا۔ جے پی ایم سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سگ گزیدگی کے 21 کیسز جناح ہسپتال لائے گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر کے واپس روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مطلوبہ ویکسین دستیاب تھی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق لائنز ایریا اور صدر کے علاقوں سے تھا ، لائنز ایریا سے آنے والے متاثرہ افراد کے مطابق انہیں ایک ہی کتے نے کاٹا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں 8 گھنٹوں کے دوران پاگل کتے نے بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 23 افراد کو کاٹ لیا تھا جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں