سندھ ہائی کورٹ کا 10سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم

پیر 21 اکتوبر 2019 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

پیرکوعدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم گلزار کی رہائی کا حکم دیا۔ٹرائل کورٹ نے 2018 میں زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ملزم کیخلاف مقدمہ تھانے جیکسن میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں