نقلی انڈوں کی فروخت کا معاملہ ,عدالت نے ملزم کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) نقلی انڈوں کی فروخت کا معاملہ ,عدالت نے ملزم کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پیرکوتھانہ درخشاں پولیس نے سید جمیل احمد کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا،تفتشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ پرائیویٹ کمپلین پر کاروائی کرتے ہوئے نقلی انڈے برآمد کیے اور دکاندار کو تحویل میں لیا،انڈے کون دیتا ہے بنتے کہاں ہیں، تفتیش جاری ہے،ملزم کا ریمانڈ دیا جائے،ملزم نے اپنے بیان میں عدالت میں کہا کہ میری دکان سے انڈے نہیں خریدے گئے،جس شاپر میں انڈے لائے گئے وہ شاپر ہم نہیں استعمال کرتے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز شہری کی نشاندہی پر جنرل اسٹور سے دو درجن جعلی انڈے تحویل میں لیے،نقلی انڈے پلاسٹک مٹیریل سے تیار کیے جاتے ہیں،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں