کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، مفتی محمد نعیم

مسلم حکمران کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اجتماعی طو رپر کچھ کرتے نظر نہیں آرہے ہیں ،مہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ

پیر 21 اکتوبر 2019 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے،پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہے،آرٹیکل کے خاتمے پرعالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو شے ملی ،جموں کشمیر کے عوام دوماہ سے اجتماعی قید میں بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، مسلم حکمران کشمیریوں پر ظلم کیخلاف کچھ کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن و رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے جامعہ بنوریہ سے جاری بیان میں کیا ۔ مفتی محمد نعیم کہاکہ کشمیر کی صورتحال گزشتہ دوماہ سے خراب ہے ،جموں کشمیر کے مسلمان قید میں زندگی گزار رہے ہیں زندگی کی بنیادی سہولیات تک ان سے چھین لی گئی ہیں اس کے باوجود بھی عالمی برادری بھارت کیخلاف آواز بلندکرتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے کشمیر کے معاملے میں مسلم حکمرانوں نے بھی امت مسلمہ کو مایوس کیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں پر ظلم سے جہاں بھارتی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں وہی پر نام نہاد عالمی حقوق کی تنظیمیں ، امن کے ٹھیکیداروںکی حقیقت بھی کھل چکی ہیں ان کے نعرے صرف مسلمانوں کیخلاف ہیں ، کشمیر کے بدترین ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی سے آج بھارت پاکستان کی کنٹرول لائن کیخلاف ورزی کرکے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہاہے ، انہوںنے کہاکہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پاک فوج نے قوم کا سربلند کیاہے اور یہ پیغام ہے پاکستانی پوری قوم اپنی فوج کی پشت پر متحدہوکر کھڑی ہیں بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو پاکستان کا ہرفرد مقابلے کیلئے تیار ہے ، مودی جس قوم کو شکست دینے کے خواب دیکھ رہاہے وہ یہ مت بھولے دنیا پاکستانی قوم کی ملک وملت سے محبت کی مثال دیتی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کشمیر اور فلسطین میں ظلم ہورہا ہے اگر یہ مغرب کے کسی ملک کے ساتھ ہوتا تو شاید اب تک نیٹو کی افواج اس ملک کو تہس نہس کرچکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اسامہ بن لادن کی خاطر پورے افغانستان کو کھنڈرات میں بدلا گیا، کشمیر میں بھارت کا بدترین ظلم کئی روز سے جاری ہے لیکن اب تک عالمی طاقتوں کی جانب سے بھارت کیخلاف اقدامات کے بجائے حوصلہ افزائی ہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے، بھارتی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں