جرائم کی وارداتوں میں قانون کے محافظوں کا ملوث ہوناتشویشناک ہے ،ایچ آراین

ڈاکودوران لوٹ مار مزاحمت پر جان بھی لے لیتے ہیںشہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،انتخاب عالم ،شہزادمظہر

پیر 21 اکتوبر 2019 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری اورجنرل سیکریٹری شہزاد مظہر نے شہرمیں جرائم کی وارداتوں کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں قانون کے محافظوں کا ملوث ہوناتشویشناک ہے۔محافظوں کے اہل خانہ کولوٹاگیا ،خواتین کو سرراہ لوٹنا معمول بن گیاہے ،جبکہ انہیں اغوابھی کرلیا جاتا ہے ،کوئی روکنے والا نہیں ۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں اورشہری غیر محفوظ ہیں۔دن دہاڑے شہریوں کو لوٹا جانالاقانونیت کو ثبوت ہے۔انتخاب عالم سوری اور شہزادمظہر نے کہاکہ 3اکتوبر کو گلشن کے علاقے میں یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کو ڈاکووں نے دوران لوٹ مار مزاحمت پر قتل کیا تھا ،جبکہ دیگر وارداتوں میں لوگ اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر میں ہونے والی وارداتوں میں قانون کے محافظوں کاملوث ہونا تشویشناک بات ہے ۔انتخاب عالم سوری اورجنرل سیکریٹری شہزاد مظہر نے کہا کہ اس صورتحال میں سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاشہری سکون کا سانس لے سکیں ۔انتخاب عالم اور شہزاد مظہر نے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے واقعات کا نوٹس لینے اورشہرمیں کو جرائم سے پاک کرنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصباح کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں