عصر ِ حا ضر میں نبی کریم کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے ،شاہ عبد الحق

قر آن و سنت کے فروغ کیلئے ہمہ وقت جدو جہدجاری رکھیں۔کانفرنس سے خطاب

پیر 21 اکتوبر 2019 19:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عصر ِ حا ضر میں نبی کریم کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے اللہ اور رسول کے احکا ما ت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ رسول کریم ا نے بنی نو ع انسان کو تہذیب و تمدن ،امن و سلامتی اور انسا نی اخو ت کی معراج کرائی جب تک امت قرآن و سنّت پر عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی اور جب مسلما نو ں نے قرآن و سنّت سے روگردانی کی تو ذلت و خواری اور شرمندگی بر داشت کرنا پڑی۔

۔ انہو ں نے نارتھ کراچی میں استقبال ربیع الاول کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نے کہا کہ کراچی غلامان مصطفی ا کا شہر ہے عاشقان مصطفی ا اپنے نبی کا میلاد قیامت تک مناتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

عید میلادالنبی کاجشن تعظیم و توقیر نبی کا آئینہ دار ہوا کر تا ہے، عظمت مصطفی ا کے عًلم کو بلند رکھنا اہل ایمان کا طرہ امتیاز ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل ایمان کی ذمہ داری ہے کہ قر آن و سنت کی دعو ت کے فروغ کیلئے ہمہ وقت جدو جہدجاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی اصولو ں پر استقا مت ہی مسلمانوںکی کا میابی کی کنجی ہے جب تک ہم خود شر یعت کی پابندی نہیں کر ینگے اسوقت تک دوسروں پر ہما ری درس و نصیحت کا اثر نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں