پوری تیاری کے ساتھ دیگر شرکاء آزادی مارچ کے شانہ بشانہ ہوں گے،محمد یوسف تنولی

پیر 21 اکتوبر 2019 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) PS-106 کی یونین کونسل نمبر 17 میں تعارفی اور آزادی مارچ کی تقریب محمد یوسف تنولی کی زیر صدارت 25 رُکنی کمیٹی پر مشتمل منعقد ہوا۔ جس سے کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عصمت انور محسود نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور مرکزی صدر محمد شہباز شریف کی جانب سے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد متوالے اپنی پوری تیاری کے ساتھ دیگر شرکاء آزادی مارچ کے شانہ بشانہ ہوں گے اور جمہوریت دشمن انارٹی و ناکام کھلاڑیوں کے لئے یہ آخری موقع ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ اور PTI حکومت کے خاتمہ کا اعلان کریں تاکہ ملکی سسکتی معیشت اور مظلوم عوام کو سکھ اور سکون کا سانس حاصل ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے PS-106 نشتر روڈ ضلع ایسٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ضلع ایسٹ کے صدر حاجی شرافت اکاخیل اور جنرل سیکریٹری ندیم آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز آزادی مارچ میں بھرپور طریقے سے شریک ہوگی ہم قائد نواز شریف اور وطن عزیز پاکستان کے متوالے ہیں اور PTI حکومت کے ہر منفی اقدام اور سازشوں اور سیاہ دعوئوں کو ناکام بنادیں گے ۔

آزادی مارچ میں کراچی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ میزبان 25 رُکنی کمیٹی کے سربراہ اسحاق سلمان خیل اور امجد خان سواتی نے کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان ودیگر قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ آج حکمرانوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہے اور اپوزیشن کے آزادی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے وہ منفی ہتھکنڈوں اور ریاستی طاقت کے استعمال اشارے دے رہے ہیں لیکن ہم حکومتی ظلم وستم اور طاقت کے استعمال سے نہ خائف ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں اور شرکاء مارچ کا عزم بلند ہے ۔

اس موقع پر غلام مصطفی ایڈوکیٹ، بخت حسن، برکت اللہ صدیقی، رمضان گجر، محمد شاہین، نوازش علی، محمد یوسف تنولی ، جاوید تنولی ، آصف مشوانی ، آصف کلب والا ، حاجی طیب زر ودیگر نے خطاب کیا جبکہ 25 رُکنی کمیٹی میں ملک بشارت، ملک اظہر گل، نوشاد مشوانی، آصف شاہ مشوانی، عامر مشوانی، وحید قریشی، جہانزیب فوجی، افسر مغل، بابر اعوان، فدا تنولی، ظہور سلمان خیل، صغیربٹ، عادل نیاز تنولی، اقبال شہزادہ کے علاوہ ملک شفیع، ملک اظہر گل، شام زئی، سہیل مشوانی، عثمان مشوانی، شہزاد تنولی، سوشل میڈیا کراچی کے ہیڈ شیر باز محسود، گل اکاخیل، فضل خان مہمند ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں